لاڑکانہ میں غنویٰ بھٹو کے جلسے میں بدنظمی ، جیالے گھتم گتھا ، مکوں اور گھونسوں کی بارش

لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھٹو کے شہر لاڑکانہ میں جیالے غنویٰ بھٹو کے جلسے میں گھتم گتھا ہو گئے جس کی وجہ سے جلسہ بد نظمی کا شکار ہو گیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاڑکانہ میں غنویٰ بھٹو کے جلسے کے دوران پینا فلیکس لے جانے پر جیالوں میں تلخ کلامی ہو گئی جو ہاتھا پائی تک پہنچ گئی ، کارکنوں نے ایک دوسرے پر مکوں اور گھونسوں کی بارش کر دی ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ کارکن میں پینا فلیکس کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد جیالے جذباتی ہو گئے اور کرسیاں تک اٹھا کر ایک دوسرے پر حملے کرتے رہے جس سے بعض کارکن معمولی زخمی بھی ہو گئے ، ہنگامہ آرائی کے بعد جلسہ بدنظمی کا شکار ہو گیا اور جیالوں نے قیادت کے پینا فلیکس بھی پھاڑ دیے ۔