کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے ،پاکستان بھارتی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوگا،چوہدری نثار

کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے ،پاکستان بھارتی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ...
کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے ،پاکستان بھارتی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوگا،چوہدری نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوگا۔ منگل کووزیرداخلہ چوہدری نثارنے وزیراعظم آزاد کشمیرفاروق حیدرسے ملاقات کی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی ظلم وستم کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عالمی برادری مسئلہ کشمیر کی سنگینی کومحسوس کرے، نوازشریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات میں گفتگو

ملاقات کے دوران وزیرداخلہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرکے اقوام متحدہ کی پالیسیوں سے انحراف کررہا ہے، کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کوریاستی جبرسے دبایا نہیں جاسکتا، پاکستان بھارت کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوگا اور کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید :

قومی -