مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 8کشمیر ی شہید

مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 8کشمیر ی شہید
مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 8کشمیر ی شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک )مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 8نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ 74ویں روز میں داخل ہو گیا ہے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے معصوم کشمیریوں پر بے ہیمانہ تشدد کا سلسلہ جاری ہے ۔آج مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں لاچی پورہ کے مقام پر بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 8کشمیر یوں کو شہید کردیا جس کے بعد گزشتہ 74دنوں سے اب تک مقبوضہ وادی میں شہادتوں کی تعداد 105ہو گئی ہے جبکہ ہزاروں کشمیری پیلٹ گن سے زخمی اور نابینا ہو گئے ہیں ۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ترک بری فوج کے سربراہ کی ملاقات ،خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
دو روز قبل اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ ہوا تھا جس کے بعد سے بھارتی فوج نے پورے علاقے میں چادر چار دیواری کی حرمت پامال کر کے سرچ آپریشن شروع کیا ہوا ہے اور معصوم کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنا یا جا رہا ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -