وکی لیکس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پول کھول دیا، بجلی کے جھٹکے اور جنسی تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا

وکی لیکس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پول کھول دیا، بجلی کے جھٹکے اور ...
وکی لیکس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پول کھول دیا، بجلی کے جھٹکے اور جنسی تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وکی لیکس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کا پول کھول دیا ہے اور انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کے پاس بھارتی فوج اور پولیس کے شہریوں پر تشدد کے شواہد بھی موجود ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وکی لیکس میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکہ کے پاس بھارتی فوج اور پولیس کے شہریوں پر تشدد کے شواہد ہیں کیونکہ ریڈ کراس نے 2005ءمیں امریکی سفارتکاروں کو بھارتی مظالم سے متعلق بریفنگ دی تھی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا تھا کہ 10 سال پہلے بھارتی فوج کے 300 حراستی مراکز تھے جن میں زیر حراست کشمیریوں کو بجلی کے جھٹکے دئیے جاتے تھے اور سینکڑوں شہریوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ وکی لیکس کے مطابق بھارتی فوج کے مظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر امریکی سفارتکاروں کو تشویش تھی ۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -