امت مسلمہ کے نوجوان گمراہی کی راہ پر گامزن اور عورتیں آزادی کی طرف مائل ہیں،امام کعبہ

امت مسلمہ کے نوجوان گمراہی کی راہ پر گامزن اور عورتیں آزادی کی طرف مائل ...
امت مسلمہ کے نوجوان گمراہی کی راہ پر گامزن اور عورتیں آزادی کی طرف مائل ہیں،امام کعبہ

  

لاہور( صباح نیوز)امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ عالم اسلام اس وقت انتشار کا شکار ہے، علمائے کرام،مبلغین اور صلحائے امت اصلاح امت کیلئے سرکرداں ہوجائیں اور معاشرے سے برائیوں کا قلع قمع کریں۔معاشرے میں قیام امن ہرفرد کا فرض ہے اور فساد پھیلانے والے اللہ کے دشمن ہیںاور ان کیلئے سخت سزائیں ہیں۔اسلام کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا بلکہ فساد پھیلانے والوں کو اللہ تعالیٰ مختلف حدود اور سزائیں دیتاہے۔امن اسلامی معاشرے کی اہم ضرورت ہے۔

سعودی حکومت نے حج کے فوری بعد عمرہ سیزن شروع کرنے کا اعلان کردیا،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ناظم اعلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم سے ملاقات کے دوران کیا۔حافظ عبدالکریم نے امام کعبہ کو پہلا خطبہ حج دینے حج کے مثالی انتظامات پر مبارک باد پیش کی۔امام کعبہ نے کہا کہ جب انسان دین فطرت سے ہٹ کرچلتاہے تو معاشرے میں بگاڑ آتاہے۔اس پرآشوب دور میں امت مسلمہ کے نوجوان گمراہی کی راہ پر گامزن ہیں اور عورتیں آزادی کی طرف مائل ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے اس وقت ان تمام امور پر خصوصی توجہ دی جائے۔امام کعبہ نے نے کہا کہ اسلامی نظام میںہی تمام انسانیت کی نجات ہے۔قرآن کریم نے تمام آسمانی کتابوں کو منسوخ کیا اور دین اسلام نے تمام ادیان کو منسوخ کیا۔

دین اسلام پر قائم افراد ہی دنیا اور آخرت میں کامیاب ہیں جو محمدﷺ کی رسالت کا منکر ہے وہ خداکا منکرہے اور کافروںکیلئے دردناک عذاب ہے۔ معاشرے میں دین اسلام نے دنیاوی اور اخروی تما م امور کو ضابطہ حیات کے طور پررکھا ہے۔شریعت کے خلاف چلنے سے معاشرہ بگاڑ کی طرف جاتاہے۔مسلم حکمران شریعت کی حد ود میں رہتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کریں۔ا ن کا کہنا تھا کہ معاشرے میں امن کا قیام معاشرے کے تمام افراد کی ذمہ داری ہے۔ہرمسلمان کا مال،جان اور عزت دوسرے مسلمان پر حرام ہے۔اسلام نے معاشرے میں فساد پھیلانے والوں کو سخت سزائیں رکھیں ہیں۔ علما ءکرام پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔علمائے کرام پوری دنیا کے انسانو ںمیں دین اسلام کو عام کریں اور امت مسلمہ کے نوجوانوں کو خصوصاً طاغوتی قوتوں کی طرف مائل نہ ہونے دیں۔

مزید :

لاہور -