ملک کے مختلف ائیر پورٹس پر مسافرو ں کے بیگ سے قیمتی سامان غائب ہونے کا انکشاف ،اراکین اسمبلی بھی محفوظ نہ رہ سکے

ملک کے مختلف ائیر پورٹس پر مسافرو ں کے بیگ سے قیمتی سامان غائب ہونے کا انکشاف ...
 ملک کے مختلف ائیر پورٹس پر مسافرو ں کے بیگ سے قیمتی سامان غائب ہونے کا انکشاف ،اراکین اسمبلی بھی محفوظ نہ رہ سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک کے مختلف ائیر پورٹس پر مسافروں کے بیگ کھول کر قیمتی سامان غائب ،اراکین اسمبلی بھی نہ بچ سکے ،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے حکام کی سرزنش ہو گئی ۔

مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 8کشمیر ی شہید
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قوانین و صوابط کے اجلاس میں ائیر پورٹس پر مسافروں کے بیگ کھول کرسامان غائب کرنے پر پی آئی اے حکام کی سرزنش کی گئی ہے ۔نجی نیوز چینل اے آ روائی نیوز کے مطابق ممبر قومی اسمبلی بلال احمد لاہور ائیر پورٹ پر اپنا قیمتی سامان گنو ا بیٹھے ۔ممبر قومی اسمبلی رضا حیات ہراج نے الزام عائد کیا کہ بیرون ملک سے واپسی پر میرے بیگ کو کاٹ کر سامان نکا لا گیا ۔ادھر رکن اسمبلی شگفتہ جامانی کا کہنا ہے کہ بینک سے ایک لاکھ نکال کر بیگ میں رکھے ائیر پورٹ سے واپس گھر جا کر دیکھا تو پیسے غائب تھے ۔

مزید :

قومی -