پی اے سی نے پاناما پر تحقیقات کیلئے اداروں کوایک ماہ کی مہلت دے دی

پی اے سی نے پاناما پر تحقیقات کیلئے اداروں کوایک ماہ کی مہلت دے دی
پی اے سی نے پاناما پر تحقیقات کیلئے اداروں کوایک ماہ کی مہلت دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اداروں کو پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے ایک ماہ کا وقت دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس کے دوران چیئرمین نیب نے کہا کہ پاناما لیکس پر ثبوت موجود نہیں ہیں جبکہ کئی ادارے پاناما لیکس کے الزامات کو مانتے ہی نہیں ہیں اس لیے پاناما لیکس کے معاملے پر تحقیقات نہیں کر رہے اور نہ ہی ہمارے پاس ایسی تحقیقات کا اختیار ہے۔

”میری بیوی کے میرے علاوہ بھی سات شوہر ہیں“بھارتی مرد بیوی کیخلاف تھانے پہنچ گیا
اس موقع پر پی اے سی ممبر پی ٹی آئی کے عارف علوی نے کہا کہ سب سے زیادہ ذمہ داری نیب کی ہے لیکن آپ کہہ رہے ہیں کہ ہم کچھ نہیں کررہے ۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ایک ماہ بعد اگلے ایکشن کا تعین کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے اس لیے مزید ایک ماہ کا وقت دیا جائے ۔ پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی نے پاناما پر تحقیقات کیلئے اداروں کو مزید ایک ماہ کا وقت دے دیا۔ چیئرمین پی اے سی خورشید شاہ نے اداروں کے سربراہان سے کہا کہ ایک ماہ بعد پیشرفت سے آگاہ کریں، ہم مزید معاملات لائیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -