قومی کرکٹر محمد عامرکی سہرا بندی کردی گئی،بارات لے کر دلہن کے گھر روانہ

قومی کرکٹر محمد عامرکی سہرا بندی کردی گئی،بارات لے کر دلہن کے گھر روانہ
قومی کرکٹر محمد عامرکی سہرا بندی کردی گئی،بارات لے کر دلہن کے گھر روانہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹر محمد عامرکی سہرا بندی کردی گئی ہے،والد نے اپنے بیٹے کی سہرا بندی کی  ، عامر بارات لے کر دلہن کے گھر روانہ ہوگئے ہیں

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی کرکٹر محمد عامرکی سہرا بندی کردی گئی ہے،والد نے اپنے بیٹے کی سہرا بندی کی،دلہے نے گولڈن رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی تھی،جس میں وہ بہت خوبصورت دکھائی دے رہے تھے۔

واضح رہے گزشتہ روز ان کی رسم حناءلاہور کے ایک فارم ہاوس پر منعقد کی گئی جس میں ان کے عزیزو اقارب کے علاوہ قریبی دوستوں نے شرکت کی جب کہ تقریب میں بعض شوبز کے ستاروں نے بھی شرکت کی۔

محمد عامر نے رسم حنا کی تقریب میں سبز کرتا اور سفید شلوار زیب تن کیا۔ اس موقع پر قومی کرکٹر اور ان کی اہلیہ کو مہندی لگائی گئی اور رسومات کی ادائیگی کی گئی۔

مزید :

کھیل -