”شاہ سلمان اللہ تمہیں اس کام کا بہت بڑ ااجر دے گا“ سعودی فرمانروا کا ایسا شاندار کارنامہ کہ آپ کو بھی بے حد خوشی ہوگی

”شاہ سلمان اللہ تمہیں اس کام کا بہت بڑ ااجر دے گا“ سعودی فرمانروا کا ایسا ...
”شاہ سلمان اللہ تمہیں اس کام کا بہت بڑ ااجر دے گا“ سعودی فرمانروا کا ایسا شاندار کارنامہ کہ آپ کو بھی بے حد خوشی ہوگی

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) فریضہ¿ حج کی ادائیگی کسی بھی مسلمان کی سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے۔ فلسطین کی ایک خاتون بھی حج کے لیے سعودی عرب جانا چاہتی تھی لیکن مالی مجبوریاں آڑے تھیں۔ پھر خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان تک یہ خبر پہنچی اور انہوں نے ایسا کارنامہ سرانجام دے دیا کہ مسلمانوں کے دل جیت لیے۔ شاہ سلمان نے اس غریب فلسطینی خاتون کو نہ صرف حج کے لیے اخراجات فراہم کیے اور سعودی عرب بلایا بلکہ اسے ریاستی مہمان کا درجہ بھی دیا اور اس پر مستزاد یہ کہ اس کے پانچ سال قبل بچھڑ جانے والے بیٹے سے بھی اس کو ملا دیا۔

سعودی حکومت نے حج کے فوری بعد عمرہ سیزن شروع کرنے کا اعلان کردیا

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس خاتون کے خاندان کے زیادہ تر افراد اسرائیلی فوج کی بربریت کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ شہداءکے خاندان کی وارث اس خاتون کا بیٹا گزشتہ پانچ سال سے سعودی عرب میں تھا۔ جب شاہ سلمان نے خاتون کو سعودی عرب بلایا اور وہ فریضہ حج کے دوران منیٰ میں پہنچی تو اچانک اس کی ملاقات اس کے بیٹے سے بھی ہو گئی۔ دونوں فرطِ جذبات سے تادیر ایک دوسرے سے لپٹ کر روتے رہے۔ اس بچھڑے ہوئے ماں بیٹے کے ملن کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ دیکھی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خاتون نے شاہ سلمان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ ”شاہ سلمان کی مہربانی کی بدولت ہی میں حج ادا کرنے کے قابل ہوئی اور اپنے بیٹے سے مل پائی ہوں۔“

مزید :

عرب دنیا -