خیبرپختونخوا حکومت کاایس ایس ڈی فورس کو سی پیک روٹ پر محدود اختیارات دینے کا فیصلہ
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت کاایس ایس ڈی فورس کو سی پیک روٹ پر محدود اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے، پولیس ڈویڑن پشاور کی علاقائی تنظیم نو کی منظوری دی گئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کاایس ایس ڈی فورس کو سی پیک روٹ پر محدود اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے، پولیس ڈویژن پشاور کی علاقائی تنظیم نو کی منظوری دی گئی ہے،یہ فیصلہ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے،وفاق نے ایس ایس ڈی فورس کو پولیس کے اختیارات دینے پر رائے طلب کی تھی،کابینہ کمیٹی نے فیصلہ حتمی منظوری کے لئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو بھیج دیا،روٹ پر آنے والے تھانے کی حدود میں ایس ایس ڈی کو پولیس اختیارات حاصل ہوں گے۔