اوکاڑہ: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک،پولیس کانسٹیبل شدید زخمی

اوکاڑہ: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک،پولیس کانسٹیبل شدید زخمی
اوکاڑہ: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک،پولیس کانسٹیبل شدید زخمی

  

اوکاڑہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نواحی گاو¿ں 24/2 آر کے قریب پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا ہے۔

ڈی پی او اوکاڑہ فیصل رانا کے مطابق ڈاکو 7 سالہ بچے کو اغوا کرکے لے جارہے تھے ۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری طور پر کارروائی کی اور 24/2 آر کے قریب ڈاکوو¿ں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ ڈاکوو¿ں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس پارٹی کی جانب سے اپنے دفاع میں فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آکر 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

مزید :

جرم و انصاف -