سارک انرجی ریگولیٹرزاجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا،افغانستان کی شرکت سے معذرت

سارک انرجی ریگولیٹرزاجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا،افغانستان کی شرکت سے معذرت
سارک انرجی ریگولیٹرزاجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا،افغانستان کی شرکت سے معذرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سارک انرجی ریگولیٹرزاجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا،افغانستان نے شرکت سے معذرت کرلی ہے۔
 افتتاحی اجلاس کی صدارت سیکریٹری کابینہ سارک انرجی ریگولیٹرز کریں گے۔اس اجلاس کا مقصد رکن ممالک کے مابین ریگولیٹری فریم ورک مرتب کرنا ہے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سارک کے6 رکن ممالک اجلاس میں شرکت کریں گے جن میں پاکستان، بنگلا دیش ، بھوٹان، مالدیپ،نیپال اور سری لنکا شامل ہیں۔ سارک انرجی ریگولیٹرز کی اعلامیہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے ریگولیٹرزاجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے تا حال آگاہ نہیں کیا۔ جبکہ دوسری طرف افغانستان نے سارک انرجی ریگولیٹرز اجلاس میں شرکت کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

اسرائیل مستقل طور پر فلسطینی سر زمین پر قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا،تشدد کوروکنے کابہترین راستہ ڈپلومیسی ہے:باراک اوبامہ کا اقوام متحدہ سے بطور امریکی صدر آخری خطاب