’’میرا شوہر دارو پی کر تھوڑا مرا ہے ‘‘اڑی سیکٹر میں مرنے والے بھارتی فوجی کی بیوہ نے حکومتی چیک پھاڑ دیا

’’میرا شوہر دارو پی کر تھوڑا مرا ہے ‘‘اڑی سیکٹر میں مرنے والے بھارتی فوجی ...
’’میرا شوہر دارو پی کر تھوڑا مرا ہے ‘‘اڑی سیکٹر میں مرنے والے بھارتی فوجی کی بیوہ نے حکومتی چیک پھاڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پٹنہ (مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فوجی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والے ہندوستانی فوجی اشوک سنگھ کی اہلیہ نے حکومت کی جانب سے ’’بہار حکومت ‘‘ کی جانب سے ملنے والے معاوضے پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے ملنے والی رقم واپس کر دی ہے ۔

بھارتی نجی چینل ’’ای ٹی وی ‘‘ کے مطابق اڑی سیکٹر میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خوفناک حملے نے جہاں بھارتی فوجیوں کو غمزدہ کیا ہو ا ہے وہیں پر اس حملے میں مرنے والے ہندوستانی فوجیوں کے اہل خانہ بھی حکومتی رویے سے شدید نالاں ہیں ،اس حملے میں ہلاک ہونے والے اشوک سنگھ کی بیوہ نے بہار حکومت کی جانب سے ملنے والے 5لاکھ روپے کا چیک پھاڑ دیا اور کہا کہ ہم کوئی بھکاری نہیں اور نہ ہی اشوک سنگھ دارو(شراب ) پیتے ہوئے مرا ہے، جس کے لواحقین کو حکومت پانچ لاکھ روپے دے رہی ہے ۔

مزید پڑھیں:’’اس انڈین کو یہاں سے نکالو ‘‘امریکہ میں پاکستانی سیکرٹری خارجہ کی میڈیا بریفینگ سے قبل ایک ایسا واقعہ جس نے بھارت میں آگ لگا دی

اشوک سنگھ کی اہلیہ سنگیتا کا شدید غصے کی حالت میں کہنا تھا کہ بہار حکومت بھکاری ہے ہم نہیں، اور مجھے بھکاری حکومت کی بھیک نہیں چاہئے ،بھارت کی دیگر ریاستیں اس حملے میں مرنے والوں کو 10لاکھ اور 20لاکھ روپے دے رہی ہیں جبکہ بہار حکومت نے 5لاکھ معاوضے کا اعلان کیا ہے ،سنگیتا کا روتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا شوہر دارو(شراب ) پی کر تھوڑی مرا ہے ،ملک کے لئے اس نے جان دی ہے ۔یاد رہے کہ دو روز قبل اڑی سیکٹر میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حملے میں بہار، مہاراشٹر اور جھاڑکھنڈ سمیت کئی ریاستوں کے فوجی مارے گئے تھے ۔