کتنی دیر میں اگلا شخص ٹریفک حادثے میں مارا جائے گا؟ انتہائی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں

کتنی دیر میں اگلا شخص ٹریفک حادثے میں مارا جائے گا؟ انتہائی ہوشربا تفصیلات ...
کتنی دیر میں اگلا شخص ٹریفک حادثے میں مارا جائے گا؟ انتہائی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دنیا بھر میں ٹریفک حادثات میں جان کی بازی ہارنے والے افراد کی انتہائی ہوشربا تفصیلات جاری کی گئی ہیں جن کے مطابق دنیا بھر میں ہر 25 سیکنڈ میں ایک شخص ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) کی جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں گزشتہ سال 2015 کے دوران 12 لاکھ 47 ہزار 21 افراد ٹریفک حادثات میںمارے گئے جبکہ ہر 25 سیکنڈ میں ایک شخص ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ 137 سائیکل سوار اور 786 موٹر سائیکل سوار روزانہ ٹریفک حادثات میں مارے جاتے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال ٹریفک حادثات میں 25 ہزار 781 لوگ لقمہ اجل بنے جبکہ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں ٹریفک حادثات نے 7 ہزار 636 افراد کی جان لی۔ پاکستان میں ہر ایک لاکھ میں سے 14 اعشاریہ 2 لوگ ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوتے ہیں۔

’ہم اپنے بچوں کو سکول نہیں بھیجیں گے بلکہ ان کی تعلیم کے لئے یہ راستہ اپنائیں گے‘ والدین نے ایسا اعلان کردیا کہ آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے


غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گزشتہ سال 2015 کے دوران دنیا بھر میں ایک لاکھ لوگوں میں سے 20 سے زائد افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہوکر ہلاک ہوئے ۔ سب سے زیادہ ٹریفک حادثات چین میں ہوئے جہاں ایک سال کے دوران 2 لاکھ 61 ہزار 367 لوگ ہلاک ہوئے جبکہ دوسرا نمبر انڈیا کا رہا جہاں 2 لاکھ 7 ہزار 551 لوگ ٹریفک حادثات میں مارے گئے۔

کنگ فو کے دو ماہر سڑک پر ایک دوسرے سے لڑ پڑے ،نتیجہ کیا نکلا جان کر آپ کے لئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا
علاوہ ازیں گزشتہ سال برازیل میں 46 ہزار 935، امریکہ میں 34 ہزار 64، تھائی لینڈ میں 24 ہزار 237، جاپان میں 5 ہزار 971 ، جنوبی کوریا میں 5 ہزار 931، پولینڈ میں 3 ہزار 931 ، جرمنی میں 3 ہزار 540 افراد ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بنے۔