نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جاﺅ ں گا، کسی نے نقصا ن پہنچایا تو ریلی جا تی امراءجائے گی: شیح رشید

نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جاﺅ ں گا، کسی نے نقصا ن پہنچایا تو ریلی جا تی ...
نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جاﺅ ں گا، کسی نے نقصا ن پہنچایا تو ریلی جا تی امراءجائے گی: شیح رشید

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شیح رشید نے نو از شریف کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا ہے ۔ عدالت میں اپنا کیس میں خود لڑوں گا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام " آف دی ریکارڈ " میں شیح رشید نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے پانامہ لیکس پر کوئی بھی بات نہ کرے۔پاناما لیکس والوں کو انجام تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔پاکستان کو بحران کا سامنا ہے اور قبضہ مافیا عیا شیوں میں پڑا ہوا ہے۔نواز شریف کا چہرہ بڑا معصوم ہے لیکن وہ اس وقت شدید سیاسی بحران میں ہیں۔

سینیٹر سراج الحق کی اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ملاقات،قومی و بین الاقوامی صورتحال اور مسئلہ کشمیر پر تفصیلی تبادلہ خیال

انہوں نے کہا کہ ر ائیونڈ میں عمران خان کے ساتھ کوئی ہو یا نہ ہو میں ہوں گا۔ ہم 30ستمبر کو پر امن رہیں گے ،ہم نے کبھی تشدد کا راستہ نہیں اپنایا۔ اگر کسی نے نقصا ن پہنچایا تو ریلی جا تی مراءجائے گی۔ جاتی امراءکے لئے بنائی گئی سڑک پر جہاز بھی اُتر سکتا ہے۔عمرا ن خان کو سب نے سولو فلائٹ پر مجبور کیا ہے۔عمران خان کے لئے اب سولو فلائٹ جائز ہے وہ صرف پی اے ٹی کو ساتھ لے لے۔اگلا لیکشن نواز شریف اور عمران خان کے درمیان ہوگا۔انہوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈنڈے دکھانے والوں کا لیڈر بے و قوف ہے۔ ڈنڈے دکھا کریہ عمران خان کا ہی فائدہ کر رہے ہیں۔نواز شریف کو پتہ ہے ایک ماڈل ٹاﺅن کافی ہے دوسرے کی ضرورت نہیں۔ اگرسانحہ ماڈل ٹاﺅن دہرایا گیا تو جاتی امرا ءسے بھاگنے بھی نہیں دیں گے۔

مزید :

اسلام آباد -