لاہورہائیکورٹ نے ڈولفن فورس میں کانسٹیبلوں کی بھرتیوں کا عمل تاحکم ثانی روک دیا

لاہورہائیکورٹ نے ڈولفن فورس میں کانسٹیبلوں کی بھرتیوں کا عمل تاحکم ثانی روک ...
لاہورہائیکورٹ نے ڈولفن فورس میں کانسٹیبلوں کی بھرتیوں کا عمل تاحکم ثانی روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ نے ڈولفن فورس میں کانسٹیبلوں کی بھرتیوں کا عمل تاحکم ثانی روکتے ہوئے آئی جی پنجاب سے 17اکتوبر تک جواب طلب کر لیاہے۔ مسٹر جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے یہ عبوری حکم امتناعی سبحان اللہ وغیرہ کی درخواست پر جاری کیا ،درخواست گزاروں کی طرف سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیاکہ ڈولفن فورس کے کانسٹیبلوں کی 2ہزار 416خالی نشستوں پر بھرتیوں کا عمل جاری ہے جس میں این ٹی ایس کے امتحان میں 70فیصد سے زائد نمبرز حاصل کرنے والے امیدواروں کو انٹرویو میں فیل کر کے 45فیصد نمبرز حاصل کرنے والے اپنے من پسندقریبی عزیزوں کوکامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈولفن فورس کی بھرتیوں میں میرٹ کو نظر انداز کرنے سے میرٹ پر پورا اترنے والے امیدواروں میں سخت مایوسی پھیل چکی ہے ،عدالت میرٹ کے مطابق بھرتیاں کرنے کے احکامات صادر کرے جس پر عدالت نے بھرتیوں کے عمل پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو 17 اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

لاہور -