ڈرگ کورٹ :سیکرٹری صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کے وارنٹ گرفتاری جاری

ڈرگ کورٹ :سیکرٹری صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کے وارنٹ گرفتاری جاری

  

لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ نے عدالت میں زیر سماعت زیرالتوا کیسوں کے چالان پیش نہ کرنے کے کیس میں پیش نہ ہونے پر سیکرٹری صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔چیئرمین ڈرگ کورٹ کی عدالت میں گزشتہ روزڈرگ انسپکٹروں کی طرف سے چالان پیش نہ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے سیکرٹری صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کو طلب کررکھا تھالیکن وہ پیش نہ ہوئے جس پرعدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔عدالت میں بعض کیسوں میں ایسے ملزم پیش ہو رہے ہیں جن کے چالان ابھی تک عدالت میں پیش نہیں کئے جا رہے اس پر عدالت نے سیکرٹری صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا لیکن وہ عدالت میں طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے مذکورہ بالا احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ہے۔

مزید :

لاہور -