دانتوں کی فلنگ درست کی اور نہ ہی درد دور کیا ،شہری ڈاکٹر کے خلاف عدالت پہنچ گیا

دانتوں کی فلنگ درست کی اور نہ ہی درد دور کیا ،شہری ڈاکٹر کے خلاف عدالت پہنچ ...

  

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت کے جج طاہرنواز خان نے پنجاب ڈینٹل ہسپتال کے ڈاکٹر ارسلان کے خلاف 5لاکھ روپے ہرجانے کے دعوے پر درخواست گزار کے وکیل کو ابتدائی بحث کے لئے یکم اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔صارف عدالت میں فیصل آباد کی رہائشی فہمیدہ یاسین نے پنجاب ڈینٹل ہسپتال کے ڈاکٹر ارسلان کے خلاف دانتوں کی فلنگ ٹھیک نہ کرنے اور غلط علاج سے بڑا آپریشن کرانے پر ہرجانے کا دعوے دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا کہ اس کے دانتوں میں درد ہوا، بعد میں اس نے ڈاکٹر ارسلان سے رابط کیا دانتوں کی فلنگ کے لئے بات کی۔ فلنگ ٹھیک نہ ہونے سے دانتوں کا درد نہ گیا بعد میں اسی تکلیف پر اس کو منہ کی سرجری کرانی پڑی اس کے لئے 2لاکھ روپے لگ گئے ہیں۔وہ ڈاکٹر کے غلط علاج سے ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ ڈاکٹر سے ہرجانہ دلوایا جائے ،فاضل جج نے دعوے پر درخواست گزار کے وکیل کو ابتدائی بحث کے لئے یکم اکتوبر کو طلب کرلیاہے۔

مزید :

لاہور -