مسئلہ کشمیر کا عسکری حل جنوبی ایشیاءکو ایٹمی جنگ کی طرف لے جاسکتا ہے:سردار عتیق

مسئلہ کشمیر کا عسکری حل جنوبی ایشیاءکو ایٹمی جنگ کی طرف لے جاسکتا ہے:سردار ...
مسئلہ کشمیر کا عسکری حل جنوبی ایشیاءکو ایٹمی جنگ کی طرف لے جاسکتا ہے:سردار عتیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا عسکری حل جنوبی ایشیاءکو ایٹمی جنگ کی طرف لے جاسکتا ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادیں مسئلہ کشمیر کیلئے بہترین روڈ میپ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پاکستان جرنلسٹس فورم کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا۔ وہ حج کی ادائیگی اور روضہ رسول ﷺ کیا دائیگی اور حاضری کے لئے آئے ہوئے تھے۔

سردار عتیق خان نے کہا کہ کشمیر میں آٹھ لاکھ ہندوستانی فوج نے جبر و استعداد کی تمام حدیں عبور کردی ہیں مر افسوس اس بات کا ہے کہ ہمارے حکمرانوں سمیت تمام اداروں نے چپ اپنا رکھی ہے جس کی وجہ سے ہندوستان کو مزید شے مل رہی ہے اور وہ مزید فوج مقبوضہ کشمیر بھیج رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دنیا بھر میں ریکارڈ ہے کہ مقبوضہ وادی میں دنیا کا بدترین کرفیو لگاہوا ہے اور ہنستے کشمیریوں کو چھریوں اور ربڑ کی گولیوں سے مارا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تحریک کشمیری نوجوان نے اپنے ہاتھوں لے رکھی ہے۔ برہان وانی کی شہادت نے اس تحریک کو مزید تیز کردیا ہے جبکہ ہمارے حکمران نہ تو کسی مقبوضہ کشمیر کے لیڈر کو وطن آنے کی دعوت دے رہے ہیں اور نہ ہی اقوام متحدہ جانے سے پہلے کشمیری قیادت کو اعتماد میں لیا ہے جو کہ ایک ناقابل فہم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مذاکرات میں چاہے وہ پاک بھارت یا کسی اور ادارے کے ساتھ کشمیر پر ہوں وہ کشمیریوں کی شرکت کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتے۔ صرف کشمیریوں کی شرکت ہی پاک بھارت مذاکرات کو کامیابی کے راستے پر ڈال سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہندوستان کو افغانستان کے ساتھ تجارت کے لئے پاکستان کی ضرورت ہے اور اس کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، مگر حکمرانوں کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی، حکمران آزاد کشمیر جاکر کشمیر کی بجائے دھرنوں پر تنقید کرتے ہیں اور دوسرے پانامہ لیکس کی جبکہ کشمیریوں کو اس سے کوئی دلچسپی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ان تین سالوں میں بھارت میں ریکارڈ زر مبادلہ بھیجا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ستم کی بات ہے کہ بھارتی وزیراعظم آتا ہے تو کوئی وزارت خارجہ کا بندہ حتیٰ کہ مشیر خارجہ تک کو نہیں بلایا جاتا ۔ سردار عتیق نے کہا کہ کشمیر پر جو 20 رکنی وفد بنایا گیا ہے اس کی مسئلہ کشمیر سے ناواقفیت رکھتے ہیں جبکہ ایک بھی کشمیری کو وفد میں نہیں ڈالا گیا۔ اس موقع پر مسلم کانفرنس کے عبداللطیف عباسی اور محمد اشفاق بھی موجود تھے۔

مزید :

قومی -