نیوجرسی دھماکوں کے مبینہ ملزم احمدخان راحمی کی پاکستان نژاد بیوی عرب امارات سے گرفتار

نیوجرسی دھماکوں کے مبینہ ملزم احمدخان راحمی کی پاکستان نژاد بیوی عرب امارات ...
نیوجرسی دھماکوں کے مبینہ ملزم احمدخان راحمی کی پاکستان نژاد بیوی عرب امارات سے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوجرسی دھماکوں کے الزام میں گرفتار احمدخان راحمی کی بیوی کے پاکستانی ہونے کا انکشاف ہوا ہے،لاس اینجلس ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم احمد خان راحمی کی بیوی جو گزشتہ روز امریکہ سے پاکستان جارہی تھی کو عرب امارات میں ائیر پورٹ پر حراست میں لیا گیا ہے-

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی بیوی سے تفتیش کی جارہی ہے کہ وہ اپنے خاوند کی سرگرمیوں کے بارے کتنا جانتی ہے۔تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ ملزم نے حالیہ سالوں میں پاکستان اور افغانستان میںکئی مرتبہ سفر کیا ہے،کوئٹہ میں بھی آنا جانا تھا،اٹھائیس سالہ افغان نژاد امریکی احمد خان راحمی اپنی فیملی کے ساتھ نیوجرسی میں رہائش پذیر تھا،فیملی کے تمام افراد ریسٹورنٹ کے اوپری منزل میں رہتے تھے جس کا نام فرسٹ امریکن فرائیڈ چکن ہے۔ذرائع کے مطابق اس خاندان کا شہر میں کسی سے جھگڑا بھی ہوا جس کی رپورٹ مقامی پولیس سٹیشن میں درج کروائی گئی تھی۔

بھارت کشمیر میں منظم طریقے سے تشدد کر رہاہے،ریڈکراس کی 2005 میں امریکی حکام کو خفیہ بریفنگ،وکی لیکس نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا
واضح رہے گزشتہ روز نیوجرسی دھماکوں کاالزام میں احمدخان راحمی کوحراست میں لیاگیا تھا،ملزم کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے،مقابلے میں ایک پولیس افسر زخمی بھی ہوا ہے۔