سینیٹر سراج الحق کی اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ملاقات،قومی و بین الاقوامی صورتحال اور مسئلہ کشمیر پر تفصیلی تبادلہ خیال

سینیٹر سراج الحق کی اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ملاقات،قومی و بین ...
سینیٹر سراج الحق کی اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ملاقات،قومی و بین الاقوامی صورتحال اور مسئلہ کشمیر پر تفصیلی تبادلہ خیال

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق کی اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،دونوں رہنماؤں کا قومی اور بین الاقوامی حالات خاص طور پر کشمیر ، افغانستان اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی رہائش گاہ پر ان سے تفصیلی ملاقات کی ہے ۔ دونوں راہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے کی صورتحال ، افغانستان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے اور مہاجرین کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے اکتوبر میں اپوزیشن جماعتیں مشترکہ لائحہ عمل دیں گی۔ دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرائے۔

مزید :

اسلام آباد -