دودھ پلائی کی رسم ، محمد عامر کو ایک گلاس 50 ہزار روپے کا پڑا

دودھ پلائی کی رسم ، محمد عامر کو ایک گلاس 50 ہزار روپے کا پڑا
دودھ پلائی کی رسم ، محمد عامر کو ایک گلاس 50 ہزار روپے کا پڑا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) فاسٹ بولر محمد عامر دلہن بیاہ کر تو لے گئے ہیں لیکن ان کی سالیوں نے انہیں لوٹنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی اور دودھ پلائی کی رسم کے عوض 50 ہزار روپے جھاڑ لیے۔

شادی بیاہ کے موقع پر مختلف ملکوں کے مختلف علاقوں میں الگ الگ طرح کے رسوم و رواج پائے جاتے ہیں لیکن برصغیر میں جوتاچھپائی اور دودھ پلائی کی رسم عام ہے اور ان رسوم میں اگر دولہا میاں اپنی سالیوں کے ساتھ پیسوں کے لین دین پر تکرار نہ کریں تو رسم کا مزہ ہی کرکرا ہوجاتا ہے۔

محمد عامر بھی جب کینٹ شادی ہال میں اپنی دلہن بیاہنے گئے تو ان کی سالیوں کی جانب سے انہیں مروجہ رسم کے تحت ایک گلاس دودھ پلایا گیا۔ دودھ پینے کے بعد جب پیسے دینے کی باری آئی تو محمد عامر کی سالیوں نے موقع کو غنیمت جانا اور 2 لاکھ روپے کا مطالبہ کردیا  ۔ تاہم محمد عامرقومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہونے کے باوجود پھنس گئے اور انہیں سالیوں سے جان چھڑانا مشکل ہوگیا تاہم گھروالوں نے بروقت مداخلت کرکے ان کی صرف 50 ہزار روپے میں جان چھڑائی۔

مزید :

کھیل -