عمران خان کی خواہش اقتدار بذ ریعہ انتشار کبھی پوری نہیں ہوگی، لیگی کارکن ہر گز اشتعال میں نہ آئیں: شہباز شریف

عمران خان کی خواہش اقتدار بذ ریعہ انتشار کبھی پوری نہیں ہوگی، لیگی کارکن ہر ...
عمران خان کی خواہش اقتدار بذ ریعہ انتشار کبھی پوری نہیں ہوگی، لیگی کارکن ہر گز اشتعال میں نہ آئیں: شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان انتشار کے زریعے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیںان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے  کہا ہے کہ عمران خان کے ترقی دشمن طرز سیاست سے ان کے اپنے بھی پرائے ہوچکے ہیں۔تحریک انصاف کے کارکن بھی ہمارے بچوں کی طرح ہیں۔پی ٹی آئی کے کارکنوں کا تحفظ بھی ہماری ذمہ داری ہے۔اپنے کارکنوں کو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن ہر گز اشتعال میں نہ آئیں ۔ ڈنڈا بردار فورس جیسے اقدامات ہر گز برداشت نہیںکئے جائیں گے۔مظاہرے کے روز تمام پارٹی دفاتر بند ر کھے جائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کشمیریوں کو پاکستان کی توجہ کی بھر پور ضرورت ہے۔ہر محب وطن کو چاہیے کہ پاکستان میں بھائی چارے کی فضا قائم رکھے۔ہم کسی بھی داخلی انتشار کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔

مزید :

لاہور -