ایم کیو ایم پاکستان نے ندیم نصرت، واسع جلیل، مصطفیٰ عزیز آبادی اور قاسم رضا کو پارٹی سے نکال دیا

ایم کیو ایم پاکستان نے ندیم نصرت، واسع جلیل، مصطفیٰ عزیز آبادی اور قاسم رضا ...
ایم کیو ایم پاکستان نے ندیم نصرت، واسع جلیل، مصطفیٰ عزیز آبادی اور قاسم رضا کو پارٹی سے نکال دیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان نے کنوینر ندیم نصرت، رابطہ کمیٹی ارکان واسع جلیل، مصطفیٰ عزیز آبادی اور قاسم رضا کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کا ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں اہم ترین اجلاس ہوا جس میں کنوینر ندیم نصرت کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کا جائزہ لیا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ الطاف حسین کے بغیر ایم کیو ایم کا وجود نہیں ہے۔ اجلاس میں سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی الطاف حسین کی سالگرہ کی ویڈیو کا بھی جائزہ لیا گیا جس میں پاکستان مخالف نعرے لگائے گئے تھے۔

اسرائیل مستقل طور پر فلسطینی سر زمین پر قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا:باراک اوبامہ کا اقوام متحدہ سے بطور امریکی صدر آخری خطاب

طویل مشاورت کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے 23 اگست کو پارٹی کی جانب سے کیے جانے والے فیصلوں اور پارٹی کے نئے دستور کی خلاف ورزی کرنے پر ندیم نصرت کو کنوینر کے عہدے سے فارغ کردیا جبکہ واسع جلیل، مصطفیٰ عزیز آباد اور قاسم رضا کو رابطہ کمیٹی سے فارغ کرتے ہوئے تمام رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -