بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و ستم ، مسلمانوں ،دلتوں، کمزور طبقات کی تنظیموں نے مودی حکومت کے خلاف 23ستمبر کو ’’میدان ‘‘ میں آنے کا اعلان کر دیا

بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و ستم ، مسلمانوں ،دلتوں، کمزور طبقات کی تنظیموں نے ...
بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و ستم ، مسلمانوں ،دلتوں، کمزور طبقات کی تنظیموں نے مودی حکومت کے خلاف 23ستمبر کو ’’میدان ‘‘ میں آنے کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں مسلمانوں ،دلتوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے بدترین ظلم و تشدد اور انہیں خوف و ہراس میں مبتلا کرنے کی متواتر کو ششوں اور کاروائیوں کے خلاف مسلم مذہبی ، سماجی اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے 23 ستمبر بروز جمعہ کو ’’ جنتر منتر‘‘ پر ایک بھر پور احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

مزید پڑھیں:’’میرا شوہر دارو پی کر تھوڑا مرا ہے ‘‘اڑی سیکٹر میں مرنے والے بھارتی فوجی کی بیوہ نے حکومتی چیک پھاڑ دیا

بھارتی نجی چینل ’’ای ٹی وی ‘‘ کے مطابق بھارت کی تشویش ناک صورتحال اور اقلیتوں ،دلتوں اور کمزور طبقات کو مسلسل ظلم و تشدد کا نشانہ بنائے جانے اور انہیں خوف و ہراس میں مبتلا کرنے کی متواتر کو ششوں اور کاروائیوں کے خلاف مسلم مذہبی ، سماجی اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے آئندہ جمعہ 23 ستمبر کو یہاں جنتر منتر پر ایک زبردست مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ملک کی موجودہ تشویش ناک صورت حال اور بالخصوص اقلیتوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے مسلسل واقعات پر غور و خوض کے لئے جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر میں ایک اہم اجلاس ہوا ، جس میں جماعت اسلامی ہند کے علاوہ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت، جمعیتہ علما ئے ہند،آل انڈیا شیعہ کونسل، ایس آئی او، لوک سمیتی، امود، جمعیت اہل حدیث اورویلفیر پارٹی آف انڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں شرکاء نے فیصلہ کیا کہ مظلوموں کے حق میں کھڑے ہونے اور انہیں انصاف دلانے نیز صورت حال کو تبدیل کرنے کے لیے مختلف تنظیموں اورجماعتوں کا ایک عظیم مظاہرہ 23ستمبر بروز جمعہ دوپہر3بجے جنتر منتر پرمنعقد کیا جائے گا تاکہ حکومت کی مجرمانہ خاموشی اور غفلت کے خلاف اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا جا سکے اور ملک کی رائے عامہ کو ہموار کیا جاسکے۔ اجلاس میں شریک تمام ذمہ داران نے اس مظاہرے کو کا میاب بنانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔