وطن واپس لوٹنے والے کئی حاجیوں کی ایئرپورٹ پر جیبیں کاٹ لی گئیں

وطن واپس لوٹنے والے کئی حاجیوں کی ایئرپورٹ پر جیبیں کاٹ لی گئیں

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)فریضہ حج ادا کر کے وطن واپس لوٹنے والے کئی حاجیوں کی ایئرپورٹ پر جیبیں کاٹ لی گئیں ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق وطن پہنچنے والے حاجیوں کی جیبیں لاﺅنج سے باہر نکلتے ہوئے گلے ملنے کے دوران کاٹی گئیں ۔حاجی ندیم جعفری کا کہناتھا کہ لاﺅنج سے باہر آیا تو ایک اجنبی نے گلے لگ کر مبارک باد دی اور کچھ دیر بعد معلوم ہوا کہ جیب سے بٹوا غائب ہے اور اس حوالے سے سول ایوی ایشن کو شکایت درج کروا دی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ بٹوے میں 16ہزار سعودی ریال اور دستاویزات تھیں ۔

مزید :

کراچی -