سلیم شہزاد کا پاکستان آنے کا اعلان،میری طرف میلی نظر ڈالنے والے سوچ لیں کہ میں عظیم احمد طارق یا ڈاکٹر عمران فاروق نہیں : ایم کیو ایم رہنما

سلیم شہزاد کا پاکستان آنے کا اعلان،میری طرف میلی نظر ڈالنے والے سوچ لیں کہ ...
سلیم شہزاد کا پاکستان آنے کا اعلان،میری طرف میلی نظر ڈالنے والے سوچ لیں کہ میں عظیم احمد طارق یا ڈاکٹر عمران فاروق نہیں : ایم کیو ایم رہنما

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما اور الطاف حسین کے قریبی ترین ساتھی سلیم شہزاد نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ واپس آکر باقاعدہ ایم کیو ایم کا حصہ بنوں گا۔ میری طرف میلی نظر ڈالنے والے پہلے سوچ سمجھ لیں کہ میں سلیم شہزاد ہوں۔

نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم شہزاد نے کہا کہ وہ آئندہ ایک سے دو ہفتے میں پاکستان واپس آجائیں گے اور یہاں آکر باقاعدہ طور پر ایم کیو ایم پاکستان کا حصہ بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور انہیں قائد مانتا ہوں ، ایم کیو ایم پاکستان میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں اور چائنہ کٹنگ کرنے والوں سمیت کسی جرائم پیشہ افراد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ڈاکٹر عاصم کیس سے نام نکلوا دیا جائے تو پاکستان آکر وہ کچھ بتاوں گا جو عوام سننا چاہتے ہیں: سلیم شہزاد

ایم کیو ایم ایک نظریاتی جماعت تھی جو لوگوں کی فلاح کے کام کررہی تھی ۔ 2001 کے بعد ایم کیو ایم میں ایسے لوگ آئے جنہوں نے پیسے کی طرف بھاگنا شروع کردیا مجھے اور ڈاکٹر عمران فاروق کو اس بات پر شدید اختلافات تھے اسی لیے کنارہ کشی اختیار کی۔

لندن میں متحدہ کے ناراض رکن سلیم شہزاد کے گھر پر حملہ ‘ توڑ پھوڑ ‘ پولیس مصروف تفتیش

انہوں نے دشمنوں کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میں عظیم احمد طارق یا ڈاکٹر عمران فاروق نہیں ہوں ، میری طرف میلی نظر ڈالنے والے پہلے سوچ سمجھ لیں کہ میں سلیم شہزاد ہوں۔

سلیم شہزادکی رکنیت معطل ،تمام مجرمانہ سرگرمیاں بے نقاب کروں گا: بانی رہنما

ندیم نصرت سمیت دیگر رہنماؤں کو پارٹی سے نکالے جانے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے لیکن یہ فیصلہ بہت پہلے ہی ہوجانا چاہیے تھا۔واضح رہے کہ سلیم شہزاد 2012 سے خود ساختہ جلاوطنی کاٹ رہے ہیں جبکہ وہ ایم کیو ایم کے بانی رہنما ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -