وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف کا ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی بدلتی صورتحال اور بھارتی جارحیت کے حوالے سے حکمت عملی پرتبادلہ خیال

وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف کا ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی بدلتی صورتحال اور ...
وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف کا ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی بدلتی صورتحال اور بھارتی جارحیت کے حوالے سے حکمت عملی پرتبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے جس دوران خطے کی بدلتی صورتحال اور بھارتی جارحیت کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم  اور جنر ل راحیل شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں تقریر سے قبل ہوا جس میں خطے کی صورتحال سمیت مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاہے ۔

مزیدپڑھیں:او آئی سی کا انسانی حقوق کمیشن حقائق جاننے اور بھارتی مظالم کا جائزہ لینے مقبوضہ کشمیر جائے گا :طیب اردگان
وزیراعظم نوازشریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے جاری اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کو بھر پور انداز میں عالمی برادری کے سامنے رکھیں گے اور بھارتی بربریت کو بے نقاب کریں گے ۔
واضح رہے کہ اڑی ہیڈ کواٹر پر حملے کے بعد بھارت نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانا شرو ع کر دیئے جبکہ دھمکیاں بھی دیں جس پرپاکستان کی جانب سے بھر پور اور واضح الفاظ میں جواب بھی دیا گیا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -