ہوا میں یہ دو مسافر جہاز دراصل کیا کررہے ہیں؟ حقیقت جان کر آپ کی واقعی چیخ نکل جائے گی کیونکہ۔۔۔

ہوا میں یہ دو مسافر جہاز دراصل کیا کررہے ہیں؟ حقیقت جان کر آپ کی واقعی چیخ نکل ...
ہوا میں یہ دو مسافر جہاز دراصل کیا کررہے ہیں؟ حقیقت جان کر آپ کی واقعی چیخ نکل جائے گی کیونکہ۔۔۔

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک شخص اپنے گھر کے باغیچے میں بیٹھا ہوا ہیتھرو ایئرپورٹ پر اترنے اور پرواز کرنے والے جہازوں کو دیکھ رہا تھا۔ اچانک اس نے آسمان میں ایسا منظر دیکھ لیا کہ اس کا کلیجہ منہ کو آ گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 70سالہ کرس ہینی نے دیکھا کہ دو جہاز اوپر نیچے ایک دوسرے کے اتنے قریب تھے کہ ایسے لگتا تھا جیسے ایک جہاز دوسرے کے اوپر رکھا ہوا ہو۔ کرس نے فوراً اپنا کیمرہ سنبھالا اور جہازوں کی تصویر بنا کر انٹرنیٹ پر ڈال دی جہاں جس صارف نے بھی تصویر دیکھی، اپنا دل تھام کر رہ گیا۔

’جب کوئی مسافر یہ ایک کام کرے تو حد سے زیادہ غصہ آتا ہے‘ مسافروں کی کون سی حرکت سب سے زیادہ بری لگتی ہے؟ ائیرہوسٹسز نے پہلی مرتبہ بتا دیا

کرس ہینی کا کہنا ہے کہ ”میں اکثر گھر کے باغیچے میں بیٹھ کر جہازوں کو دیکھتا رہتا ہوں۔ گزشتہ روز جب میں نے اوپر نیچے انتہائی قریب پرواز کرتے ان دو جہازوں کو دیکھا میرا کلیجہ منہ کو آنے لگا۔ بظاہر جہاز حادثے سے بال بال بچے تھے۔ دونوں جہاز اتنے قریب تھے کہ یقینا ان میں بیٹھے مسافروں کو بھی علم ہو گیا ہو گا اور وہ بھی خوف میں ڈوب گئے ہوں گے۔“ رپورٹ کے مطابق یہ ورجن اٹلانٹک اور برٹش ایئرویز کے جہاز تھے جو ہیتھرو ایئرپورٹ پر اترنے کے لیے آ رہے تھے۔ایوی ایشن کے ماہر جان ہوکنسن کا کہنا ہے کہ ”تصویر دیکھ کر بظاہر تولگتا ہے کہ جہاز انتہائی قریب ہیں لیکن ممکن ہے کہ دونوں کے درمیان 1ہزار فٹ کا فاصلہ موجود ہو، جو کہ قانوناً ہونا چاہیے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس