4پاکستانی نوجوانوں نے10 کروڑ روپیہ جیت لیا، کس چیز کا انعام دیا گیا؟ جان کر آپ کو بھی ان پر بے حد فخر ہوگا

4پاکستانی نوجوانوں نے10 کروڑ روپیہ جیت لیا، کس چیز کا انعام دیا گیا؟ جان کر آپ ...
4پاکستانی نوجوانوں نے10 کروڑ روپیہ جیت لیا، کس چیز کا انعام دیا گیا؟ جان کر آپ کو بھی ان پر بے حد فخر ہوگا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نوجوانوں کے ٹیلنٹ کی اپنے ملک میں ضرور بے قدری ہوتی ہے لیکن جب یہی نوجوان بیرون ملک جا کر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہیں تو دنیا عش عش کر اٹھتی ہے۔ امریکا میں مقیم چار پاکستانی سٹوڈنٹس بھی ایک ایسی ہی سنہری مثال ہیں، جنہوں نے دنیا بھر میں موجود پناہ گزینوں کی مدد کیلئے ’روشنی رائیڈز‘ ٹرانسپورٹ سروس کا آئیڈیا پیش کر کے ممتاز انعام ’ہلٹ پرائز‘ جیت لیا ہے۔ا نعام کی رقم 10لاکھ ڈالر (تقریباً 10کروڑ پاکستانی روپے) ہے، جس کی مدد سے یہ نوجوان ’روشنی رائیڈز‘ کے خیال کو حقیقت کا روپ دے سکیں گے۔

یہ ٹرانسپورٹ سروس پناہ گزینوں کے لئے ہوگی، جو انہیں ہسپتالوں، دفاتر اور سکولوں وغیرہ تک پہنچنے میں مدد فراہم کرے گی۔انعام جیتنے والی ٹیم نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا”ہم الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے کہ ہم کتنے خوش اور پرجوش ہیں۔ ہمیں جو انعام دیا گیا ہے وہ یقینادنیا بھر میں پناہ گزینوں کی عزت کو بحال کرنے کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔“

سندھ کی وہ عام خاتون جس کا نام سن کر ہی بڑے بڑے وڈیرے کانپنے لگ جاتے ہیں، یہ کون ہے اور طاقتور لوگوں کو اس سے بے حد ڈر کیوں لگتا ہے؟ جان کر آپ بھی انہیں داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

اس ٹیم میں رٹجرز یونیورسٹی سے حال ہی میں گریجوایٹ ہونے والی طالبہ حنا لاکھانی، حسن عثمانی، منید میاں اور سی ای او جیا فاروقی شامل ہیں، جو کہ ابھی یونیورسٹی کی طالبہ ہیں۔ یہ ٹیم جلد پاکستان پہنچے گی جہاں یہ اپنی ٹرانسپورٹ سروس کا پائلٹ پراجیکٹ اورنگی ٹاﺅن میں متعارف کروائیں گے۔ اس پراجیکٹ کے تحت سولر پاور سے چلنے والے رکشے متعارف کروائے جائیں گے جن کا روٹ اہم ہسپتالوں، دفاتر اور سکولوں کے پاس سے گزرے گا۔ ان رکشوں کے ذریعے پناہ گزینوں کو سستی ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

’ہلٹ پرائز‘ دنیا بھر میں طلبا وطالبات کے مابین اعلیٰ ترین سطح کا مقابلہ تصور کیا جاتا ہے۔ اس بار مقابلے میں 100 سے زائد ممالک کے 50ہزار سے زائد طلبا وطالبات نے شرکت کی ، جن میں سے پاکستانی نژاد طلبا وطالبات کی ٹیم کو فاتح قرار دیاگیا۔ ٹیم کی فتح کا اعلان امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہونے والی ایک خصوصی تقریب کے دوران کیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس