سرحد چیمبر اور ٹرائم فنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے ڈینگی وائرس کے متعلق سیمینار آج ہوگا

سرحد چیمبر اور ٹرائم فنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے ڈینگی وائرس کے متعلق ...

پشاور(آن لائن)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹرائم فنٹ آرگنائزیشن کے باہمی تعاون سے آج مورخہ 20 ستمبر 2017ء کو سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ڈینگی وائرس سے متعلق شعور اجاگر کرنے کی غرض سے سیمینار منعقد ہوگا ۔ دوپہر ڈھائی بجے سرحد چیمبر ہاؤس میں منعقد ہونیوالی اس سیمینار میں میڈیکل کے شعبہ سے وابستہ طبی ماہرین ڈینگی وائرس کے حوالے سے سرحد چیمبر کے ممبران اور پشاور کی مختلف یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات کو ڈینگی وائرس کے حوالے سے آگاہی دیں گے۔ سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد اقبال نے ڈینگی وائرس کے حوالے سے سرحد چیمبر میں منعقد ہونیوالے اس سیمینار کو بڑی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ڈینگی وائرس کے حوالے سے آگاہی سیمینار سے اس موذی مرض پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

مزید : کامرس