اپٹپما فیصل آباد ریجن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے 5اراکین بلامقابلہ منتخب
فیصل آباد(بیورورپورٹ ) آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن اپٹپما فیصل آباد ریجن کی ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کی سیٹوں پر سالانہ انتخاب برائے سال 2017-2018 میں درج ذیل پانچ ممبران ایگزیکٹیو کمیٹی بلامقابلہ منتخب قرار پاگئے ہیں۔ بلا مقابلہ منتخب پانے والوں میں 1 ۔ شیخ خالد حبیب آف حبیب فیبرکس، 2 ۔ رضوان اشرف آف ایم۔اے ٹیکسٹائل 3 ۔ میاںآفتاب احمد آف ہلال ٹیکسٹائل کارپوریشن، 4 ۔ اجمل فاروق آف نور فاطمہ فیبرکس ،5 ۔ محمد شفیق آف النور پروسیسنگ ٹیکسٹائل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپٹپما فیصل آباد ریجنل آفس کے سالانہ انتخابات برائے سال 2017-2018 ء کے ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران کے عہدوں کی خالی پانچ نشستوں پر صرف پانچ امید واران کے کاغذات نامزدگی داخل ہوئے جو جانچ پڑتال کے بعد درست قرار پائے گئے۔ لہذا مذکورہ بالا اُمید واران بطور ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی اپٹپما دوسال کے لئے بلامقابلہ منتخب قرار پاگئے ہیں۔ نو منتخب ارکان ایگزیکٹیو کمیٹی اپٹپما نے حکومت کی توجہ تباہ ہوتی ہوئی ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری کی طرف سے مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ حکومت انڈسٹری کے جملہ مسائل کو فوری حل کرتے ہوئے ٹیکسٹائل انڈسٹریل پالیسی جاری کرے اور بجلی، گیس کی سپلائی انتہائی سستی قیمت پر یقینی بنائے تاکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری ترقی کرنے سے زرمبادلہ میں اضافہ ہو جس سے ملکی معشیت بہتر ہو گی۔
اور ورکرز کو روزگار ملنے سے ملک خوشحال ہو گا۔