چین سلک روڈ کو پرامن ترقی اور خوشحالی کیلئے تعمیر کرنا چاہتا ہے،چینی سفیر

چین سلک روڈ کو پرامن ترقی اور خوشحالی کیلئے تعمیر کرنا چاہتا ہے،چینی سفیر

اسلام آباد(آن لائن) چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ چین سلک روڈ کو پرامن ترقی اور خوشحالی کیلئے تعمیر کرنا چاہتا ہے ہم اس کے ذریعے بین الاقوامی طرز کے تعلقات متعارف کروا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کو چین کے بیرون ممالک تعاون کے تناظر میں دیکھا جاسکتا ہے اور یہ بیلٹ اور روڈ منصوبے کا فلیگ شپ ہے انہوں نے کہا کہ چین سی پی کو خطے میں پرامن ترقی اور خوشحالی کیلئے تعمیر کرنا چاہتا ہے اور ہم ایک نئی طرز کے خطے میں بین الاقوامی تعلقات متعارف کروا رہے ہیں جس میں فریقین کیلئے صرف کامیابی کی ہی صورتحال ہوگی سی وی ڈونگ نے کہا کہ حقیقت میں ہم اتحادی نہیں بلکہ دوستی اور شراکت داری پر یقین رکھتے ہیں اور ہم اس حوالے سے امن تعاون انصاف اور کامیابی کا خیر مقدم کرتے ہیں چینی سفیر نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں ہمارا بیرون ملک تعاون تصادم اور سرد جنگ کے نظریے کو مسترد کرتے ہیں ۔

مزید : کامرس