پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج جاری

پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج جاری

لاہور (پ ر) پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائرکٹرز کی منتخب کردہ، بلا مقابلہ ایگزیکٹو کمیٹی 2017-18 ء کی ایک سالہ مدت کے لئے مندرجہ ذیل دفتری عہدے دار منتخب ہوئے ہیں :چیئرمین۔ چیئرمین نیسلے پاکستان لمیٹڈ سیّد یاور علی ‘ سینئر وائس چیئرمینچیف آپریٹنگ آفیسر فوجی فوڈز لمیٹڈ عاطف نادر‘وائس چیئرمین چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیری لینڈ (پرائیویٹ) لمیٹڈ سلیمان صادق منّو شامل ہیں جبکہ پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر اراکین مندرجہ ذیل ہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر اینگرو فوڈز لمیٹڈ، علی احمد خان‘ ‘چیف ایگزیکٹو آفیسر حلیب فوڈز لمیٹڈ، سیّد مظہر اقبال‘چیف ایڈمنسٹریٹر میّلاک فوڈز لمیٹڈ، ملک تصوّر حسین‘ چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹیٹرا پیک پاکستان لمیٹڈ، جارج مونٹیرو‘ ڈائرکٹر شریف ملک پراڈکٹس(پرائیویٹ) لمیٹڈ، اکرام الحق‘ڈائرکٹر ایور فریش فارم(پرائیویٹ) لمیٹڈ راشد حلیم‘چیف ایگزیکٹو آفیسر مالمو فوڈز(پرائیویٹ)لمیٹڈ، عمران افضال شامل ہیں

مزید : کامرس