ڈائریکٹر چاہیں تو ابھی بھی اچھی فلمیں بن سکتی ہیں،مایا سونو خان

ڈائریکٹر چاہیں تو ابھی بھی اچھی فلمیں بن سکتی ہیں،مایا سونو خان
 ڈائریکٹر چاہیں تو ابھی بھی اچھی فلمیں بن سکتی ہیں،مایا سونو خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل مایا سونو خان نے کہا ہے کہ ڈائریکٹرچاہیں تو ابھی بھی اچھی فلمیں بن سکتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مایا سونو خان نے کہاکہ کم بجٹ اور سینئیرفنکاروں کی عدم دستیابی کی بناء پر فلم میکرز نے بھی ہاتھ کھینچ لیاہے سیٹ پر جائیں تو بوریت کا عجیب سا احساس ہوتا ہے اورڈائریکٹر کی اسی عدم توجہی کی وجہ سے فلموں کا بیڑا غرق ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فلم انڈسٹری کے زوال کا سبب سنسر بورڈ کا بھی ہے جس کا کردار اب نہ ہونے کے برابر ہے سنسر بورڈ کے غیر فعال ہونے کی وجہ سے غیر معیاری فلمیں ریلیز ہورہی ہیں جس سے انڈسٹری بربادی کی رہی سہی کسر بھی نکل رہی ہے اس لیئے سنسر بورڈ کو باقاعدہ فعال کیا جائے۔
اور اس کے ممبران جس طرح پہلے پوری فلم دیکھ کر سنسر سرٹیفکیٹ جاری کرتے تھے بالکل اسی طرح اب بھی کیا جائے تاکہ معیاری فلموں کی ریلیز کی وجہ سے شائقین دوبارہ سینما گھروں کا رخ کریں۔
اور انڈسٹری کی بحالی ممکن ہو۔

مزید :

کلچر -