اداکار افتخار قیصرکی وفات پر چیئرمین پی ٹی وی عطاالحق قاسمی سمیت دیگر کا اظہار تعزیت

اداکار افتخار قیصرکی وفات پر چیئرمین پی ٹی وی عطاالحق قاسمی سمیت دیگر کا ...

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی وژن پر طویل عرصہ تک اداکاری کے جوہر دکھانے والے صدارتی ایواڈ یافتہ اداکار افتخار قیصرکی وفات پر چیئرمین عطاالحق قاسمی، ڈائریکٹر پروگرام پی ٹی وی ذوالفقار احمد، کنڑولر پروگرام پی ٹی وی قیصر نقی امام، جنرل منیجر پی ٹی وی ہوم کنول مسعود، ایگزیکٹیو پروگرام منیجر ملک خالد لطیف ، افسر تعلقاتِ عامہ عامر جہانگیر راجہ اور پی ٹی وی ہوم کے تمام پروڈیوسرز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعا کی کہ مرحوم کو جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اھلِ خانہ کو صبرجمیل دے۔

مزید : کلچر