غیرملکی فنکاروں کی فلمیں دیکھنے کی کوئی خواہش نہیں،میگھا

غیرملکی فنکاروں کی فلمیں دیکھنے کی کوئی خواہش نہیں،میگھا
 غیرملکی فنکاروں کی فلمیں دیکھنے کی کوئی خواہش نہیں،میگھا

  

لاہور (فلم رپورٹر) فلم ،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ،ماڈل اور پرفارمر قتالہ سٹیج میگھانے کہا ہے کہ پاکستانی فلمیں ہر لحاظ سے معیاری اور دلچسپ ہیں۔میگھا نے کہا کہ اگراسی طرح نوجوان فلم میکرز اچھے اورمنفرد موضوعات کواپنی فلموں کا حصہ بناتے رہے توملک بھرمیں سینما ہی سینما دکھائی دیں گے، جوبہت خوش آئند بات ہے۔ ویسے بھی ماضی میں ملک بھرمیں سینما گھروں کی تعداد ایک ہزار سے زائد تھی لیکن بحران کے باعث سینما گھربند ہونے لگے۔ مگرابھی بھی دیر نہیں ہوئی ، ملک کے بڑے شہروں میں جدید طرز کے سینما گھر بن رہے ہیں اور ان کو رونق بخشنے کے لئے اب کسی غیرملکی فلم کا انتظار نہیں کرنا پڑتا۔ کیونکہ اب توپاکستانی فلمیں ہر لحاظ سے معیاری اوراعلیٰ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شائقین کی بڑی تعداد اب سینما گھروں میں جاکرغیرملکی فنکاروں کی فلمیں دیکھنے کی کوئی خاص خواہش ظاہر نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ اب فلم کے بعد اسٹیج میں بہتری آ رہی ہے کیونکہ سٹیج سے ناراض فیملیز نے دوبارہ سٹیج ڈراموں کو دیکھنے کے لئے ڈرامہ ہالز کا رخ کر لیا ہے جو خوش آئندہ بات ہے ۔جس کی واضع مثال ان دنوں تماثیل ہال میں رائٹر و ڈائریکٹر اور اداکار گلفام کا جاری ڈرامہ’’ عشق کچری‘‘ میں روزانہ فیملیز ڈرامے دیکھنے کو آ رہی ہیں ۔

مزید : کلچر