غلط طریقوں سے حاصل کیا گیا نام اور مقام جلد ختم ہو جاتا ہے،ہنی شہزادی

غلط طریقوں سے حاصل کیا گیا نام اور مقام جلد ختم ہو جاتا ہے،ہنی شہزادی
 غلط طریقوں سے حاصل کیا گیا نام اور مقام جلد ختم ہو جاتا ہے،ہنی شہزادی

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمرہنی شہزادی نے کہا کہ مقابلہ بازی سے نفرت ہے میں اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں‘ ہمیشہ اپنے فن اورمحنت سے شہرت حاصل کی۔ہنی شہزادی نے کہا کہ غلط طریقوں سے حاصل کیا گیا نام اور مقام بہت جلد ختم ہو جاتا ہے جو لوگ تنقید اور الزام تراشی کرتے ہیں ان لوگوں سے میری اپیل ہے کہ وہ یہ سب کرنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں اور خود کو بہتر بنائیں اور میں بھی ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حسد کرنے والوں کی باتوں پر کبھی توجہ نہیں دی اور اپنے کام کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔

مزید : کلچر