لیو ووئی ’’ جورڈے ڈی سینٹ، ایملائن‘‘ میں شامل

لیو ووئی ’’ جورڈے ڈی سینٹ، ایملائن‘‘ میں شامل

سینٹ (نیٹ نیوز )سابق عالمی ٹینس چیمپیئن لیو ووئی کو’’ جورڈے ڈی سینٹ۔ ایملائن‘‘میں شامل کر لیا گیا ہے، یہ قدیم روایت ہے جس کا مقصد ان لوگوں کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے جنہوں نے عالمی ثقافت اور تاریخ میں عظیم کردار ادا کیا ہے، سات بار عالمی چیمپیئن رہنے والی لیو ووئی آج کل فزیکل تعلیم میں نئی اختراع پر کام کررہے ہیں اور وہ جب سے 1996ء سے ریٹائرڈ ہوئی ہیں۔

ٹیبل ٹینس کلچر کو دنیا بھر میں پھیلانے کے لئے کوششیں کررہی ہیں ، لیو نے یہاں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میرے لئے بڑا اعزازہے بلکہ یہ صرف میرے لئے ہی نہیں دنیا بھر کیلئے ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں کیلئے ایک اعزاز ہے، لیو نے 2015ء میں پیکنگ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی ،’’ جورڈے ڈی سینٹ۔ایملائن‘‘ میں ابھی تک فٹبال ، ٹینس ،سائیکلنگ اور رگبی کے نامور کھلاڑیوں کو شامل کیا جا چکا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی