اظہر علی اوپننگ کی ذمہ داریوں سے ’’آزاد ‘‘

اظہر علی اوپننگ کی ذمہ داریوں سے ’’آزاد ‘‘
 اظہر علی اوپننگ کی ذمہ داریوں سے ’’آزاد ‘‘

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر )قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اظہر علی کو اوپننگ کی ذمہ داریوں سے ’’آزاد ‘‘ کردیا۔ ذرائع کے مطابق مکی آرتھر اب یہ فیصلہ کرچکے ہیں کہ مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد مڈل آرڈر میں پیدا ہونے والے بیٹنگ خلاء کو پورا کرنے کے لیے سری لنکا کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوران اظہر علی اب دوبار ہ اپنی سابقہ نمبر 3پوزیشن پر بیٹنگ کریں گے ، ایک اور سینئر بلے باز اسد شفیق نمبر 4پر کھیلیں گے جبکہ بابر اعظم نمبر 5پر آئیں گے۔ذرائع کے مطابق مکی آرتھر عثمان صلاح الدین اور حارث میں سے کسی ایک کو نمبر 6پر کھیلنے کا موقع دیں گے جب کہ اوپننگ کی پوزیشن پر شان مسعود کے ساتھ سمیع اسلم یا احمد شہزاد کا قبضہ ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی