انگلینڈ کے سابق فٹبالر فرڈیننڈ کا باکسر بننے کا اعلان

انگلینڈ کے سابق فٹبالر فرڈیننڈ کا باکسر بننے کا اعلان
 انگلینڈ کے سابق فٹبالر فرڈیننڈ کا باکسر بننے کا اعلان

  

لندن (نیٹ نیوز)سابق انگلش فٹبالروکپتان ریو فرڈیننڈ نے پیشہ ور باکسر بننے کیلئے ٹریننگ شروع کردی ہے اور ٹائٹل بیلٹ جیتنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔38 سالہ سابق فٹبالرآن لائن بیٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں اور سابق ورلڈ باکسنگ کونسل کے سپر مڈل ویٹ چیمپیئن رچی وڈہال کے ساتھ ٹریننگ کریں گے۔2015 میں فٹبال سے ریٹائرمنٹ لینے والے فرڈیننڈ ٹریننگ کے آغاز اور ٹائٹل بیلٹ کے حصول کی جنگ سے قبل برٹش باکسنگ بورڈ آف کنٹرول لائسنس کیلئے کوالیفائی کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ باکسنگ ذہن اور جسم کیلئے بہترین کھیل ہے، مجھے ہمیشہ سے ہی اس کھیل کا بہت شوق رہا ہے اور پیشہ ور باکسر بننا میرے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ہر کوئی پروفیشنل باکسر نہیں بن سکتا لیکن جیت کے جذبے اور بہترین ماہرین پر مبنی ٹیم کی بدولت کچھ بھی ممکن ہو سکتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی