خالد لطیف اپنے مستقبل کا فیصلہ سننے آج نہیں آئیں گے

خالد لطیف اپنے مستقبل کا فیصلہ سننے آج نہیں آئیں گے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) اسپاٹ فکسنگ میں معطل کرکٹر خالد لطیف کے کیس کا فیصلہ کل ہوگا تاہم کرکٹر اس موقع پر ٹریبیونل میں آج نہیں آئیں گے۔خالد لطیف کے وکیل بدر عالم نے کہا ہے کہ وقت کی کمی کے سبب دوسرے شہر سے اتنی جلد آنا ممکن نہیں، سپریم کورٹ میں ٹریبیونل کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ اینٹی کرپشن ٹریبونل کل خالد لطیف کے مستقبل کا فیصلہ سنائے گا۔

، کرکٹر پر کوڈ آف کنڈکٹ کی 5 شقوں کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھی کرکٹرز کو فکسنگ پر اکسانے کا الزام بھی ہے۔ انہوں نے کئی بار اینٹی کرپشن ٹریبیونل کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جس کی وجہ سے انہیں سخت سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ذرائع کے مطابق کرکٹر پر 10سال پابندی کے ساتھ جرمانہ بھی عائد کئے جانے کا امکان ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی