سہواگ پاکستانی صارف کے ہاتھوں بے عزت ہوگئے

سہواگ پاکستانی صارف کے ہاتھوں بے عزت ہوگئے

نئی دہلی (نیٹ نیوز ) بھارتی ٹیم کے سابق اوپنر وریندر سہواگ عمومی طور پر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر دیگر کھلاڑیوں کا مذاق اڑاتے نظر آتے ہیں تاہم گزشتہ روز وہ خود ایک ٹویٹ کرنے پر پاکستانی سوشل میڈیا صارف کے ہاتھوں ’’ذلیل ‘‘ ہوگئے۔وریندر سہواگ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’ ہر کسی کو صفائی مت دو، آپ انسان ہو ،واشنگ پاؤڈر نہیں‘‘۔وریندر سہواگ کے اس ٹویٹ پر ایک پاکستانی صارف نے ان کا ’’توا ‘‘ بجاتے ہوئے لکھا کہ ’’ ہر وقت اچھی باتیں مت کرو،آپ سہواگ ہو انسان نہیں ‘‘۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی