جیلینا اوسٹاپنکوکوریا اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں
سیؤل،گوانگژو (نیٹ نیوز) ٹاپ سیڈد جیلینا اوسٹاپنکو اور امریکا کی نیکولی گبز کوریا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ پہلے راؤنڈ کے میچ میں لٹویا کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جیلینا اوسٹاپنکو نے سویڈن کی جوہانا لارسن کو 7-6(8-6) سے ہرا کر ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ امریکا کی نیکولی گبز نے ساؤتھ کوریا کی جانگ سو جیونگ کو شکست دیکر دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسری جانب چین کی ٹینس سٹار زانگ کائلن اور روس کی ایوجنیا روڈینا گوانگژو انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں چین کی زانگ کائلن نے سخت مقابلے کے بعد کروشیا کی جانا فٹ کو شکست دی۔ روس کی ایوجنیا روڈینا نے آسٹریلیا کی آرینا روڈینووا کو سے ہرا کر ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔