باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک کیے جانے کی درخواست پرفیصلہ محفوظکر لیا گیا،خرم گنڈا پور

باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک کیے جانے کی درخواست پرفیصلہ محفوظکر لیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جسٹس مظاہر اکبر علی نقوی کی عدالت میں جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک کیے جانے کی شہدائے ماڈل ٹاؤن کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔سماعت کے بعد عدالت کے احاطہ میں عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن کے بچے قتل ہوئے وہ وجہ جاننے کا حق رکھتے ہیں اس موقع پر نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ،شکیل ممکا ایڈووکیٹ،جواد حامد بھی موجود تھے۔خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ پنجاب حکومت جھوٹ بولتی رہی کہ رپورٹ عدالت نے پبلک کرنی ہے آج سرکاری وکیل نے جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک نہ کرنے کے حق میں بحث کو طوالت دی ۔عوامی تحریک کے وکلاء کا موقف تھا کہ یہ ایک مفاد عامہ سے متعلق معاملہ ہے حقائق جاننا ورثاء کا حق ہے۔