ناقص کارکردگی اور غلط رپورٹنگ، ایم ڈی واسا نے تین افسرمعطل کر دئیے

ناقص کارکردگی اور غلط رپورٹنگ، ایم ڈی واسا نے تین افسرمعطل کر دئیے

لاہور(جنرل رپورٹر) ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے ناقص کارکردگی اور غلط رپورٹنگ کرنے والوں افسروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت انار کلی سب ڈویژن کے ایس ڈی او رانا قوسین سمیت 3افسروں کو معطل کر دیا ہے معطل ہونے والوں میں ایس ڈی او کے علاوہ سب انجینئر نصیر احمد اور وہاب احمد کے نام شامل ہیں جن کی معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ فیاض احمد کو ایس ڈی او ، محمد وسیم کو سب انجینئر اور محمد افضل کو بھی تعینات کر دیا ہے ایم ڈی کو مختلف مکینوں کی طرف سے شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ مذکورہ افسر عوام کے لئے مسائل پیدا کر رہے ہیں اور محکمہ کو اپنی کارکردگی ظاہر کرنے کے لئے غلط رپورٹنگ فراہم کرتے ہیں جس کی تحقیقات ایم ڈی نے خفیہ طور پر کرائیں ۔ اس حوالے سے ایم ڈی نے ’’پاکستان ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناقص کارکردگی کے حامل افسروں کو فارغ دیا جائے گا اور ان کی جگہ نئے بھرتی ہونے والے ایس ڈی اوز جس کا آغاز انار کلی ڈویژن سے کر دیا گیا ہے آئندہ چند روز میں مزید ایکشن ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1