ضمنی الیکشن نے الیکشن کمیشن کے کردار پر سوالیہ نشان لگا دیے،عزیز الرحمن چن

ضمنی الیکشن نے الیکشن کمیشن کے کردار پر سوالیہ نشان لگا دیے،عزیز الرحمن چن

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 120 کے انتخابات نے الیکشن کمیشن کے کردار پر کئی سوالات کو جنم دیا ہے الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کروانے میں یکسر ناکام نظر آتا ہے۔ جس طرح اس حلقہ کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اُڑائی گئیں ہیں اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ ایک پارٹی نے حکومت وسائل اور پیسے کا بے دریغ استعمال کر کے ووٹر کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انتخابات کو عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے ۔

سیاست کو پیسوں کا کھیل بنا دیا گیا ہے جس بے دلی سے ایک پارٹی کی طرف سے قومی وسائل اور دوسری پارٹی نے اندھا دھند اخراجات کئے گئے اُس سے متوسط اور غریب آدمی کو انتخابی مراحل سے دور کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو بااختیار ادارہ بنایا جائے تاکہ الیکشن کمیشن اپنے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کروا سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1