بھارت سازشی حربوں سے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے،سعدیہ سہیل

بھارت سازشی حربوں سے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے،سعدیہ سہیل

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل الزام تراشی اور سازشی حربوں سے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کر رہے ہے حکومت پاکستان موثر خارجہ پالیسی اختیار کرے اور اقوام عالم کو بھارتی جارحانہ پالیسی سے متعلق آگاہ کرے۔ اپنے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ حکومت شریف خاندان کی نوکری کی بجائے عوام مینڈیٹ کا احترام کرے اور ملک و قوم کے مفادات کا خیال رکھیں بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لئے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا جبکہ ہمارے حکمران خواب غفلت کی نیند سو رہے ہیں اور ابھی بھی نااہل وزیر اعظم سے ڈکٹیشن کے لئے لندن کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ جس سے حکومت معاملات نظر انداز ہو رہے ہیں۔ جنیوا میں پاکستان مخالف عناصر کو متحرک کیا جا رہا ہے بھارت کے ایسے اقدامات کو دنیا کے سامنے رکھنے کی ضرورت ہے لیکن حکمرانوں کی ترجیحات سمجھ سے بالاتر ہیں۔ اُن کی خاموشی سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1