جماعت اسلامی رہنماؤں نے ٹریفک حادثے میں زخمی ڈاکٹر وسیم اختر کی عیادت کی

جماعت اسلامی رہنماؤں نے ٹریفک حادثے میں زخمی ڈاکٹر وسیم اختر کی عیادت کی

لاہور (پ ر) جماعت اسلامی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر دو روز قبل پہلے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوئے گئے تھے۔ گذشتہ روز امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد، جماعت اسلامی کے مرکزی شعبہ استقبالیہ کے صدر عمران ظہورغازی ، جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شعبہ آئی ٹی کے صدر میاں محمد زمان، سیف الرحمن جسرا ایڈووکیٹ نے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے جماعت اسلامی کے ایم پی اے اور پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر داکٹر سید وسیم اختر کی جناح ہسپتال میں عیادت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعاکی ۔ بعد ازاں صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہورعبدالعز یز عابد اور ڈائریکٹر ایجوکیشن الخدمت فاؤنڈیشن زبیر صدیقی نے بھی جناح ہسپتال میں ایم پی اے ڈاکٹر سید وسیم کی عیادت اور دعا کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1