کل مسالک علماء بورڈ نے محرم میں امن کیلئے 10 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

کل مسالک علماء بورڈ نے محرم میں امن کیلئے 10 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر))کل مسالک علماء بورڈ نے محرم الحرام میں قیام امن کیلئے 10 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے ، ضابط اخلاق پر عملدرآمد کیلئے ملک کی تمام مذہبی قوتیں ہر سطح پرکل مسالک علماء بورڈ کے پلیٹ فارم سے حکومت اور ملک کے سلامتی کے اداروں کے ساتھ تعاون کریں گی ،جامعہ احسان الرحیم گلبرگ لاہور میں کل مسالک علماء بورڈ کے مرکزی قائدین کا اجلاس ہوا جس میں مولانامحمدعاصم مخدوم ،علامہ مفتی سیدعاشق حسین شاہ،حافظ محمد نعمان حامد ،علامہ حافظ کاظم رضاء نقوی، مولاناشکیل الرحمن ناصر،،مولانامحمدسلمان شاکر، علامہ وقار الحسنین نقوی ،علامہ حسن رضا ہمدانی ،ڈاکٹر امجد حسین چشتی ،مولانامحمد اسلم ندیم نقشبندی ،قاری انعام الرحیم رحیمی،مولاحق نواز شجاع آبادی ،مولاناقاری محمد اسلم صدیقی ،علامہ سید نو بہار شاہ ،علامہ ڈاکٹر بدر منیر مجددی سیفی،پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری ،علامہ شبیر انجم ،قاری احمد شکیل صدیقی ،مولانا محمدافضل حیدری،صاحبزادہ محمدالرحیم،مولاناراشد محمود،قاری عدنان عالمگیری،حافظ محمد بلال ،مولانامحمدعثمان ،مولاناحافظ کاشف ودیگر نے شرکت کی

مزید : میٹروپولیٹن 1